پولیس تشدد کے بعد عمران خان نے لاہور میں انتخابی ریلی ختم کرنے کا اعلان کردیا

33

 

لاہور : پولیس تشدد پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے احتجاجاً لاہور میں انتخابی ریلی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بتایا کہ چیئرمین کی ہدایات پر ریلی ملتوی کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان سے کہتے ہیں پرامن رہیں اورگھر چلے جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری ریلی کو غیر قانونی طریقے سے روکا گیا ۔ عمران خان کی تقریر پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ یہ ملک میں خون خرابہ اور افراتفری چاہتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.