الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

18

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ممبر نثار درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ پر مشتمل 4 رکنی بینچ نے حکم جاری کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حکم دیا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس 14 مارچ کو عمران خان اور فواد چوہدری کو پیش کریں۔

تبصرے بند ہیں.