عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکی درخواست خارج

228

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی۔

 

عمران خان کے وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، 29 فروری کو عمران خان کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی اولین ترجیحات میں شامل تھی اور اعلیٰ عدالتوں کو پہلے ترجیحات دی جاتی ہیں۔

 

استدعا کی گئی کہ عمران خان کو صحت کے مسائل ہیں اور ڈاکٹر سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، سیشن عدالت میں عدم پیشی حالات کے باعث ہوئی، جان بوجھ کر نہیں کی گئی اس لیے ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخ کر کے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ عدم حاضری پر جاری کیے تھے جبکہ اسلام آباد پولیس گزشہ روز لاہور میں ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کروانے بھی پہنچی تھی۔

 

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی کمپلیننٹ دائر کر رکھی ہے اور توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کی کمپلیننٹ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

 

عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.