معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے

87

لاہور: پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

 

آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے قوی خان کی انتقال کی تصدیق ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق  اداکار جگر کے کینسر میں مبتلا تھے  اور  گذشتہ تین ماہ سے کینیڈا میں مقیم تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ر

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی خان کی نمازجنازہ پیر کو بعد نماز ظہر مسی ساگا کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی، انہیں کینیڈا کوبرامپٹن شہر کے میڈوویل قبرستان میں سپرِدِ خاک کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.