چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف مقدمات ختم کرانے میں کردار ادا کیا، محمد خان بھٹی  وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار

155

لاہور: چودھری پرویز الٰہی کےسابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے   پنجاب کے سابق  وزیر اعلیٰ  اور مونس الٰہی کے خلاف اپنا اعترافی بیان  ریکارڈ کروایا۔

 

فرائیڈے ٹائمز کے مطابق، محمد خان بھٹی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہو گئے ہیں- اور انہوں نے سی آر پی سی کے سیکشن 164 کے تحت اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ انہوں نے زیرالتواء مقدمات ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے کے پاس اس کا آڈیو ویڈیو کی صورت میں ریکارڈ بھی موجود ہے۔

 

یاد ر ہے، محمد خان بھٹی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے بلوچستان سرحد سے گرفتار   کیا گیا تھا۔

 

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی حراست میں ہیں۔ انہیں پنجاب لانے کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تھانا اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں رشوت لینے کے الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی پر محکمہ ہائی وے کے افسران سے 46 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.