عمران خان کی پارٹی سربراہی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

13

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی سربراہی کا کیس سات مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی تحریک انصاف کی سربراہی کیخلاف دائر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے ان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ 
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ انٹراپارٹی انتخابات کیس بھی مقرر کر دیا جس پر سماعت 14 مارچ کو ہو گی، اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.