برطانیہ اور  یورپی یونین  کے درمیان   شمالی   آئیر لینڈ  پروٹو کول   کے معاملے پر  معاہدہ طے پاگیا

51

بریگزٹ  کے بعد برطانیہ اور  یورپی یونین  کے درمیان   شمالی   آئیر لینڈ  پروٹو کول   کے معاملے پر  معاہدہ طے پاگیا ۔ برطانو ی وزیر اعظم  رشی  سوناک نے  یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن  کے ہمراہ  نئے ونڈسر فریم ورک کا اعلان   کر دیا ۔

 

برطانیہ کے وزیر اعظم  کا کہنا    ہے کہ برطانیہ اور  یورپی یونین  کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے کا مقصد شمالی آئرلینڈ پر  جاری تجارتی تنازع کو حل کرنا ہے۔ نئے منصوبے  میں اشیا کے لیے گرین اور ریڈ لین متعارف کرائی جائیں گی ۔گرین لین سے گزرنے والی اشیا کو چیک نہیں کیا جائے گا اور  کاغذی کارروائی بھی کم ہو گی۔منظور شدہ ادویات بھی ناردرن آئرلینڈ میں ملیں گی ۔

 

برطانوی وزیر اعظم کے مطابق  ناردرن آئرلینڈ اسمبلی کو ان قوانین پر رائے دینے کے علاوہ انھیں لاگو کرنے سے روکنے کی بھی آزادی ہو گی۔ جس سے برطانیہ میں  تجارت ہموار ہو گی اور لوگوں  کی خودمختاری کا  تحفظ کیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.