عمران خان اسلام آباد کب جائیں گے؟ اندر کی خبر آ گئی

6

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد روانگی کیلئے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ 
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کو تیاریوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کے کیس کیلئے عدالت کی منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مسترد کر دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.