انقرہ: ترکیہ کے صوبے ملاتیا میں ایک بار پھر زلزلہ آیا ہے جس کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہونے اور ملبے تلے دبنے سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے صوبے ملاتیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ اس کی گہرائی 6.96 کلومیٹر تھی۔
ترک ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے باعث ملاتیا میں فیکٹری گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں جس کے نتیجے میں 69 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترک ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلوں میں ترکیہ میں 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
تبصرے بند ہیں.