کراچی کنگز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرا دیا

50

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں طیب طاہر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ 
طیب طاہر نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میتھیو ویڈ 46، جیمز وینس 27، شعیب ملک 10 اور عماد وسیم 14 رنز بنا سکے۔ 
ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 16.3 اوورز میں صرف 101 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد رضوان 29 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ شان مسعود نے 25 رنز بنائے۔ 
کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی اور شعیب ملک نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم اور عاکف جاوید نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

تبصرے بند ہیں.