ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرکے سلیمانی کا بدلہ لینا چاہتا ہے: ایرانی جنرل

29

ایرانی جنرل کا کہنا ہے  کہ ہم   اب بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرکے سلیمانی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں ۔

 

ایک ٹی وی انٹرویو میں ایرانی ائیرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ  کا کہنا تھا کہ  ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ان کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو  اور قاسم سلیمانی کے قتل کے احکامات جاری کرنے والے سابق امریکی جنرل مک کینزی کو قتل کردیں۔

 

جنرل حاجی زادہ  کا کہنا تھا  ایران اب امریکی بحری جہازوں کو  2 ہزار کلومیٹرز کے فاصلے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔ہم نے یورپ کا خیال کرتے ہوئے 2 ہزار کلومیٹرز کی حد مقرر کی ہے اور امید کرتے ہے کہ  یورپ خود کو اس احترام کے قابل ثابت کرے گا۔

 

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے 2020 میں بغداد میں ائیرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل ہونے والے پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.