اسلام آباد :بینکنگ کورٹ نے عمران خان و دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔
بینکنگ کورٹ کی جج زخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی،عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈر کیا ہے کہ عمران خان 28 فروری کو پیش ہوں ۔
کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.