کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، جیمی نیشام، داسون شناکا، وہاب ریاض، سفیان مقیم، عثمان قادر اور ارشاد اقبال شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو، رحمن اللہ گرباز، ریسی وینڈر ڈوسن، اعظم خان، آصف علی، مبصر خان، فہیم اشرف، ٹام کیورن، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.