خود گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی کی رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا گیا 

27

 

لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی نے شاہ محمود قریشی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اپنے والد کو عدالت میں پیش کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے اور انھیں حبس بے جا میں رکھا گیا ہے۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نہیں بتایا جا رہا شاہ محمود قریشی کہاں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.