پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا

24

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماﺅں اور کارکنوں کو لانے والی پریزن وین کوٹ لکھپت جیل میں داخل ہوگئی۔ اس موقع پر جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 200 سے زائد کارکنوں نے رہنماؤں کے ہمراہ گرفتاری دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں دینے کا سلسلہ ملک بھر میں جاری رہے گا، حماد اظہر نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ہیں، ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پرویز الٰہی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی تعلق ہے، ایسا ہوتا تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی توڑنے پر پی ٹی آئی میں شامل نہ ہوتے۔

تبصرے بند ہیں.