شاہ محمود قریشی کا کل 200 کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دینے کا اعلان

21

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کل لاہور میں 200 کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے علاوہ 4 اور رہنما گرفتاری دیں گے اور اگر پولیس نے کل گرفتار نہ کیا تو ملتان سے گرفتاری دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 9 اپریل کو الیکشن کرانے کی صدر کی ایڈوائس پر عمل شروع ہوجائے تو جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں رہے گی۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پرویز الٰہی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی صدارت دینے کے سوال پر واضح جواب دینے سے بھی گریز کیا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 فروری سے لاہور سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.