فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

39

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 896 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 832 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.