اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ممبران کے استعفے کالعدم قرار دیدئیے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 20 فروری کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اپوزیشن کی بڑی جماعت ہے لہٰذا قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ہونا چاہیے۔
خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے اقدامات کئے جائیں کیونکہ قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین کے تحت چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کا کردار ہے لہٰذا آفتاب سلطان کی جگہ نئی تعیناتی پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈرکی مشاورت سے ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.