عمران خان بڑے لیڈر اور رول ماڈل ہیں،5 بجے تک پیشی کا آخری موقع دے رہا ہوں: جسٹس طارق سلیم شیخ

27

 

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر دستخطوں میں فرق کے کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان بڑے لیڈر اور رول ماڈل ہیں انہیں رول ماڈل ہی رہنا چاہیے۔  5 بجے تک پیش ہونے کا آخری موقع دے رہا ہوں۔اس کے بعد توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

 

کیس 6 بار ملتوی ہونے کے بعد 7 ویں بار سماعت ہوئی ۔ عمران خان کی طرف سے خواجہ طارق رحیم پیش ہوئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ درخواست ضمانت پر دستخط عمران خان کے نہیں بلکہ جعلی ہیں۔ اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ جب عمران خان نے درخواست دائر ہی نہیں کی تو وہ واپس کیسے لے سکتے ہیں؟

 

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آپ قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ مجھے آرڈر لکھوانے دیں۔ وکیل خواجہ طارق رحیم کی درخواست پر جسٹس طارق سلیم نے 5 بجے تک پیشی کا آخری موقع دے دیا۔ عمران خان کو 8 ویں بار پیشی کا موقع دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.