اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کے اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

21

ایتھوپیا: افریقی یونین کے سالانہ اجلاس سے اسرائیلی وفد کو باہر نکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کانفرنس کے ادیس ابابا میں ہونے والے افتتاحی اجلاس سے باہر نکالا گیا ہے۔اسرائیلی وفد کو مبصر کی حیثیت سے شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

 

دوسری جانب   اسرائیل اس واقعے  پر  سنجیدگی سے غور کررہا ہے ۔

 

واضح رہے کہ اسرائیل نے کئی دہائیوں کی سفارتی کوششوں کے بعد 2021ء میں افریقی یونین میں مبصر کا درجہ حاصل کیا تھا  جبکہ الجزائر اور جنوبی افریقہ نے اجلاس میں اسرائیلی وفد کی شرکت کی مخالفت کی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.