لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین کی رو سے 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں، 91 ویں دن نگرا ن حکومت کی حیثیت غیرآئینی ہو جائے گی ۔جیل بھرو تحریک حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، عدالتی فیصلوں کے باوجود الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے آئین شکنی کی جارہی ہے ۔
عمران خان نے کہا چیف الیکشن کمشنر کو معلوم ہے کہ اسمبلی ختم ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانے ہیں پھر بھی کہا جاتا ہے کہ پولیس نہیں ہوگی فوج نہیں ہوگی ۔جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کرانا نہیں چارہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اگر عدلیہ ہی آئین پر عمل نہ کروا سکے تو اس سے بڑی بربادی کوئی نہیں ہوگی ۔
تبصرے بند ہیں.