عمران خان کی طرف سے امریکا کو کلین چٹ دینے کے بعد فواد چودھری کی امریکی سفیر سے ملاقات ، پی ڈی ایم حکومت کی شکایت بھی لگائی 

38

 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے سازشی بیانیے میں امریکا کو کلین چٹ دینے کے بعد ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی ہے۔

 

ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا  امریکی سفیر اور سینئر حکام سے ایک اچھی ملاقات رہی ۔پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات چیت ہوئی ۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے انسداد دہشتگردی اور بلاسفیمی قوانین کے استعمال پر تحفظات سے آگاہ کیا ۔پاکستان کی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے معاملات زیر غور آئے ۔

 

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایسی ملاقاتیں برابری پر دو طرفہ تعلقات کی خواہش اور عوام کی فلاح کے لئے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.