عمران خان نے جنرل باجوہ کو خوش کرنے کیلئے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھیجا: سینئر صحافی کا انکشاف

25

 

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف ہے کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کو خوش کرنے کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا صدارتی ریفرنس بنایا تھا۔

 

سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میرنے اپنے پروگرام میں بتایا کہ عمران خان صدر کو تو کہہ رہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کریں لیکن وہ عوام کو یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے جنرل باجوہ کے کہنے پر کیا کیا جرائم کیے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان جنرل باجوہ نے جو اقدامات کیے ان میں برابر کے شریک ہیں۔ اور عمران کو عوام کو بتانا چاہیے کہ میں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس جنرل باجوہ کے کہنے پر بھیجا تھا۔ غلطی ہوگئی کہنے سے جان نہیں چھوٹے گی بلکہ آپ کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.