عمران خان کا اگلے ہفتے جیل بھرو تحریک کے اعلان کا فیصلہ

58

اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ہفتے جیل بھرو تحریک کا اعلان کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئین کی بحالی، مہنگائی اور سابق آرمی چیف سے متعلق بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اگلے ہفتے جیل بھرو تحریک کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے صدر کو لکھے خط اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے متعلق اجلاس کے شرکاءکو آگاہ کیا جبکہ پارٹی ترجمانوں کو جنرل (ر) باجوہ کا معاملہ پر زور طریقے سے اٹھانے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے خط سے متعلق اہم گائیڈ لائنز اور ہدایات بھی دیں۔ 
سابق وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی صورتحال اور مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ملکی معاشی صورتحال بند گلی میں جا چکی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.