اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

3

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وینس، شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عرفان خان، جیمز فولر، اینڈریو ٹائی، محمد عامر اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز، پال سٹرلنگ، کولن منرو، ریسی وینڈرڈوسن، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، ٹام کیورن، محمد وسیم جونیئر اور رومان رئیس شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.