ریٹائر ہو کر بھی سوا لاکھ کا ہوں : جنرل باجوہ

56

 

اسلام آباد: سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے ریٹائرمنٹ سے قبل کہا تھا کہ میں ریٹائر ہو کر بھی سوا لاکھ کا ہوں گا۔

 

نیو نیوز کے پروگرام "صحافی” میں میزبان مطیع اللہ جان سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی نے کہا کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ سے سوال ہوا کہ آپ تو ریٹائر ہو رہے ہیں اس پر انہوں نے کہا کہ میں ریٹائر ہو کر بھی سوا لاکھ کا ہوں گا۔

 

عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ دوہزار سولہ سے گزشتہ چھ سال کے دوران ہائی برڈ رجیم چینج جو ہوا اس کی بنیاد آڈیو اور ویڈیو ٹیپ پر ہے اور اسی بنیاد پر یہ سب کچھ ہوا۔ ہائی برڈ رجیم کے کردار اگرچہ ایک پیج پر تھے لیکن یہ ایک دوسرے کے خلاف بھی تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ اب ہائی برڈ رجیم چینج کے کردار ایک دوسرے کے کپڑے بیچ چوراہے میں دھو رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.