پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا مشورہ

24

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ ہوئی جس دوران پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی پی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی تجویز زیر بحث آئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر مختلف آراءکا اظہار کیا گیا جس پر پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کیلئے مشاورت مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
پی پی پی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے نہ لینے پر مزید مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.