سینیٹر اعجاز احمد چوہدری جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن مقرر

29

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ 
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعجاز چوہدری کو جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقرر کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ 

اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ، کارکن جیل بھرو تحریک کی تیاری مکمل کریں، جیل بھروتحریک کا آغاز لاہور سے ہو گا۔ 

تبصرے بند ہیں.