بروقت انتخابات نہیں کراسکتے : الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا

37

 

لاہور : الیکشن کمیشن نے بروقت الیکشن کرانے سے معذرت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ جوڈیشری،چیف سیکریٹری، فنانس سب نے معذرت کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن ایسے حالات میں کیسے الیکشن کروا سکتا ہے، کیس صرف تاریخ سے متعلق  ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس جواد حسن نے کی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں  کیس میں فریق نہیں بنایا جاسکتا۔ کوئی ایسا قانون نہیں ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے۔ کیس میں صدر  مملکت  کو بھی فریق نہیں بنایا گیا۔ عدالت نےکہا کہ ایسا آرڈر جاری نہیں کریں گے جس پر عملدرآمد نہ کرا سکیں ۔

وکیل الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست میں وفاقی حکومت کو بھی فریق نہیں بنایا گیا جس نے فنڈز جاری کرنے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے رابطہ کیا انہوں نے ججز دینے سے انکار کر دیا۔ ملک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر الیکشن کروانا مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن کو 40 بلین کی رقم مانگے کے  باوجود ضمنی الیکشن کے لیے جاری  نہیں کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.