لاہور :سڑک پر پڑے گہرے شگاف میں گاڑی گر گئی, خاتون سمیت 3 افراد   زخمی

28

لاہور:  جوہر ٹاؤن میں سڑک پر پڑے ایک گہرے شگاف میں ایک گاڑی گر گئی جس سے خاتون سمیت 3 افراد   زخمی ہو گہے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن شوکت خانم اسپتال کے قریب سیوریج پائپ لیک ہونے کے باعث سڑک پر تقریباً 20 سے 25 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا۔

 

شگاف میں گاڑی گرنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کرکے گاڑی میں سوار زخمی ہونے والی خاتون سمیت 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.