ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

15

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر امور کے جائزے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت 10 اہم نکات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ہارڈشپ کیٹیگری کے تحت 119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بخار کی گولی کی پرچون قیمت میں اضافے کی سمری کا جائزہ لینے کے علاوہ 18 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے تعین کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں رد و بدل ڈرگ پرائس کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیا جا رہا ہے جبکہ اجلاس میں 20 اشیاءکی قیمتوں میں کمی کی سمری کا بھی جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام، گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.