وہاب ریاض کی پی ایس ایل 8 میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

27

لاہور: فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کی جانب سے پنجاب کے نگران وزیر کا حلف 12 فروری کو اٹھانے کا امکان ہے اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ان سے حلف لیں گے جس کے بعد فاسٹ باؤلر پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن میں شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وہاب ریاض سے رابطہ کر کے انہیں 12 فروری کی شب گورنر ہاؤس لاہور میں نگران صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے کی دعوت دی گئی ہے اور ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ نگران وزیر کھیل کا حلف اٹھانے اور مصروفیات بڑھنے کے بعد فاسٹ باؤلر کیلئے پشاور زلمی کی نمائندگی کرنا مشکل ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کے بہت سے ایسے معاملات ہیں جو ان کی فوری توجہ کے متقاضی ہوں گے جبکہ وہاب ریاض کو کھیلنے کی اجازت ملنے کا انحصار نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی صوابدید پر بھی ہو گا لیکن بظاہر اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ 
واضح رہے کہ وہاب ریاض نے حال ہی میں بگٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ میں شرکت کی تھی جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی افتخار احمد نے انہیں ایک ہی اوور میں 6 شاندار چھکے لگائے تھے۔ 

تبصرے بند ہیں.