وفاقی کابینہ نے روز ویلٹ ہوٹل کے کمرشل استعمال کی منظوری دیدی

14

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کی نیویارک میں قائم عمارت کے کمرشل استعمال کی منظوری دے دی۔

 

ذرائع کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی عمارت کمرشل استعمال کے لیے تیار کی جائے گی، روزویلٹ ہوٹل ختم کر کے آفس ٹاور، اپارٹمنٹس، رینٹل اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہو گا۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ نے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

 

ریکوڈک کیس کے باعث روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل 2021 میں روک دیا گیا تھا، لیز کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے جوائنٹ وینچر پارٹنز کے ذریعے عمارت تیار ہو گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن نے نجکاری کمیشن سے روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق جلد فیصلے کا مطالبہ کیا تھا۔ وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن سے 3 ماہ کے دوران عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

 

خیال رہے کہ نیب نے 2020 میں روزویلٹ ہوٹل کی اونے پونے داموں نجکاری کی انکوائری بھی شروع کی تھی۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.