پی ٹی آئی رہنماءاور سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر گرفتار

72

ملتان: ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر پر ہنگامہ آرائی کے واقعے پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس نے عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر ان سمیت 10 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا ہے اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر ڈوگر کو تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اسد عمر نے گرفتاریوں پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکمران ہماری جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عامر ڈوگر لڑائی جھگڑا کرنے والاشخص نہیں ہے، عامر ڈوگر کے خلاف سیاسی کیس ہے اور انہیں ڈرانے کیلئے گرفتار کیا گیا ہے۔ 
اسد عمر نے کہا کہ کیمرے کی آنکھ سے کچھ چھپ نہیں سکتا سب نے دیکھا کیا ہوا، ہر دن رہنماؤں کی گرفتاری کی خبریں سامنے آتی ہیں، یہ سمجھتے ہیں ظلم و جبر کر کے عوام کو دبا دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.