پیٹرول کیلئے ایل سیز پر کوئی بندش نہیں لگائی: مصدق ملک

46

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول کیلئے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھلی ہیں اور کسی طرح کی کوئی بندش نہیں لگائی جبکہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر سٹاک بھی موجود ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ ہے، قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا، پیٹرول پمپ مالکان جان بوجھ کر قلت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے ڈیلرز اور مالکان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، 
 مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 15 فروری کو قیمت کا جائزہ لیں گے، اس سے قبل قیمت میں ردوبدل نہیں ہو گا تاہم پیٹرول کی ایل سیز کھلی ہیں اور اس پر کسی طرح کی کوئی بندش نہیں لگائی جبکہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر سٹاک بھی موجود ہے۔ 
واضح رہے کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی مبینہ قلت دیکھنے میں آ رہی ہے اور بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں اور اکثر پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند ہے جبکہ چندکھلے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
 شہریوں کا کہنا ہے کہ جو پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہ موٹر سائیکل والوں کو 200 روپے کا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں اور گاڑی والوں کو 500 روپے کا پیٹرول دیا جا رہا ہے جبکہ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کم ہو رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.