انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں ورنہ معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، خواجہ سعد رفیق 

11

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں ورنہ   معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،

 

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا  میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پہلے بھی مختلف مواقع پر انتخابات التوا کا شکار ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن آئین کے تحت بنا ہوا ہے،  پی ڈی ایم کی کوئی بھی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ رہی ۔

 

خواجہ سعد رفیق  نے کہا عمران خان کی فطرت ہے ایک بات مانیں تو دوسرا مطالبہ کرتا ہے،  انہوں نے  بغیر کسی وجہ کے دوصوبوں کی  اسمبلیاں توڑیں، اب الیکشن کا مطالبہ کررہےہیں۔

 وزیر ریلوے  کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نئے سے نئے مطالبات مان کر ملک کو مزید کسی نئے بحران کا شکار نہیں کرسکتے ،  پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت  کرنی چاہئے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد  ہونے کی ضرورت ہے ۔

تبصرے بند ہیں.