پشاور زلمی کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

24

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں کراچی پہنچ گئی جبکہ اس میں شامل غیر ملکی کھلاڑی 5 روز بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔ 
پشاور زلمی کے تمام پاکستانی کھلاڑی اور کوچز کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کل کراچی پہنچ رہے ہیں، زلمی سکواڈ میں شامل غیرملکی کرکٹرز 10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.