اسلام آباد :صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی وفات پر وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ان کیلئے اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف 5 فروری کی صبح دبئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔
تبصرے بند ہیں.