جیل بھرو تحریک کب اور کیسے شروع کی جائے گی؟ نیو نیوز نے پتہ لگا لیا

29

اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھروتحریک کب اور کیسے شروع کی جائے گی؟ نیو نیوز نے پتہ لگا لیا، عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا، تحریک کے آغاز کیلئے 14 فروری کے بعد کی تاریخ دئیے جانے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان جیل بھرو تحریک کب سے شروع کریں گے؟ پیر کو طلب کئے گئے اجلاس میں اہم مشاورت کی جائے گی، جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی کیا ہونی چاہیے؟ اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ 
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پیر کے روز زمان پارک لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، عمران خان نے جیل بھرو تحریک میں پارٹی کے پانچ اہم رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر اعلان کیا۔ 
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جیل بھرو تحریک میں چاروں صوبوں کے ضلعی عہدیداران گرفتاریاں دیں گے جبکہ پیر کے روز پارٹی اجلاس میں عمران خان قیادت کو اہم ٹاسک سونپیں گے۔ 
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان 14 فروری کے بعد کی تاریخ دے سکتے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.