پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کو بلاک کردیا

44

اسلام آباد :توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پی ٹی اے نے پر   وکی پیڈیا کو  پاکستان میں بلاک کردیا ۔

 

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےدنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس دینے والی ویب سائٹ وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا۔

 

پی ٹی اے کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو بلاک کیا گیا۔ اس سے قبل تو ہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے یا  نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈکی گئی تھی۔

 

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے  یا  ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیلی کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو  پہلے 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کیا گیا تھا اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک یا  ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی

 

وکی پیڈیا  نے  پی ٹی اے کی جانب سے  دی گئی مہلت کے دوران ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے  پاکستان میں  وکی پیڈیا کو  بلاک کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.