انٹربینک میں امریکی ڈالر 276.58 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گیا

23

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا اور ایک موقع پر یہ 6 روپے 65 پیسے مہنگا کر 278 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 276.58 روپے ہے۔ 
انٹربینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 13.98 روپے مہنگا ا ہوا ہے جبکہ گزشتہ جمعے کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت 262.60 روپے تھی۔ 
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر 271.35 روپے تھی جو کہ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 283 روپے ہے اور آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.