فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

78

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ 
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 114 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں فی اونس سونے کی قیمت 44 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 9 سو 11 ڈالر ہے۔

تبصرے بند ہیں.