وزیراعظم نے کل جماعتی کانفرنس بلا لی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

33

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر 7 فروری کو کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلا لی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اے پی سی اسلام آباد میں ہوگی اور اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیدی گئی ہے۔ 
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطے کئے اور انہیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔ 
وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی ہے اور سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو اپنی جماعت سے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔
گورنر ہاو¿س میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوں گے، اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.