اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کو اٹارنی جنرل تعینات کر دیا اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کی بطور اٹارنی جنرل تقرری کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کا سٹیٹس اور رینک وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزاد عطا الٰہی کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
تبصرے بند ہیں.