اسلام آباد: سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت روانگی کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ پولیس نے شیخ رشید کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، وہ عدالت سے روانگی کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید تھانہ آبپارہ و سیکرٹریٹ میں موجود نہیں، وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں بروقت ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مزید کہا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی صحت سے متعلق تشویش ہے، پولیس ان سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی۔
تبصرے بند ہیں.