نسیم شاہ بی پی ایل ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ

28

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا کہ بنگلہ دیش سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ بی پی ایل میں کھیلنا شاندار تجربہ تھا، یہا ں ہر لمحہ لطف اندوز ہوا جبکہ انہوں نے اپنی ٹیم کومیلا وکٹورینز کے اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ 5 فروری کو کوئٹہ میں شیڈول نمائشی میچ میں شریک ہوں گے جبکہ یہ میچ بگٹی سٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اشتراک سے کھیلا جائے گا۔
اس نمائشی میچ میں بابر اعظم ٹیم ییلو اور سرفراز احمد ٹیم پرپل کے کپتان ہوں گے جبکہ بگٹی سٹیڈیم میں شیڈول اس میچ میں بابر اعظم کی قیادت میں شاہد آفریدی اور وہاب ریاض بھی ان ایکشن دکھائی دیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.