سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد احتساب عدالت سے بری

6

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر کو احتساب عدالت سے بری کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران تمام ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو منظور کر لیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ، بھائی اور ڈاکٹر انجم حسن کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں کیس سے بری کر دیا۔ 
واضح رہے کہ فواد حسن فواد سمیت دیگر پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے 4 ارب 56 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا تھا۔

تبصرے بند ہیں.