اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جس کے مطابق پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا ۔
واضح رہے کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ رات گئے انہیں گرفتار کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.