اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج کراچی میں 3 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے، منصوبےسے 1100میگاواٹ مزید بجلی حاصل ہوگی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے وفد سے گفتگو میں کہنا ہے کہ چین نے بجلی بحران پر قابوپانے میں کلیدی کردارادا کیا ہے ،سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری قریبی تعلقات کی عکاس ہے، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے ۔
تبصرے بند ہیں.