نیول چیف ایڈمرل محمد امجد نیازی کا تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

11

تربت :نیول چیف ایڈمرل محمد امجد نیازی نے  پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ۔

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے نیول چیف کا استقبال کیا، نیول چیف کو پاک بحریہ کی یونٹس  کی آپریشنل  تیاری پر بریفنگ  بھی دی گئی ۔

 

ترجمان پاک بحریہ  کا کہنا  ہے کہ نیول چیف نے تربت میں جدید طبی آلات سے آراستہ اسپتال کا افتتاح کیا، اسپتال کے قیام سے تربت کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی  ۔

 

تبصرے بند ہیں.